2

خواتین کیلئےمحفوظ سفری سہولت حکومت نے بڑاقدم اٹھالیا

(ویب ڈیسک)لاہور میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے خواتین کے لیے 5خصوصی بسیں آپریشنل کر دیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کےمطابق میٹرو بس سروس میں خواتین کے لیے پانچ خصوصی سپیڈو بسیں مختص کی گئی ہیں،ان سپیڈو بسوں کو عارضی طور پر میٹرو ٹریک پرخواتین کی سفری سہولت کے لیے آپریشنل کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہےکہ خواتین کو رش کے دوران ہراسگی سے بچانے اور انہیں محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے اضافی بسیں شامل کی گئی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے سپیڈو بسوں کو میٹرو فلیٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سماعت سے محروم افراد کے بھی ڈرائیونگ لائسنس بنیں گے
بلال اکبر خان کے مطابق جلد سپیڈو بسوں کی جگہ نئی میٹرو بسیں خرید کر خواتین کے لیےمستقل طور پر مختص کی جائیں گی،کیونکہ خواتین کا محفوظ سفر وزیراعلیٰ پنجاب کا اولین ایجنڈا ہے اور اس مقصد کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں