
( امانت گشکوری )وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے ملازمین کی گرمیوں کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق ملازمین کو تین، تین ہفتوں کے دو الگ مرحلوں میں تعطیلات دی جائیں گی، پہلے مرحلے میں چھٹیاں 13 جولائی 2026 سے 2 اگست 2026 تک ہوں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 4 اگست 2026 سے 24 اگست 2026 تک تعطیلات کی اجازت ہوگی۔
چیف جسٹس کی ہدایت پر تمام شعبہ جات کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران عدالتی امور بلا تعطل جاری رہیں، ملازمین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ چھٹیوں پر روانگی سے قبل تمام زیر التوا فائلیں اور اہم سرکاری امور مکمل کر لیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سمندری معیشت کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: افتخار راؤ
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران تمام افسران اور ملازمین ضرورت کے وقت رابطے میں رہیں گے تاکہ عدالتی امور متاثر نہ ہوں۔