1

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہسپتالوں کی گریڈنگ کے لیے مینوئل تیار کر لیا

(زاہد چودھری)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہسپتالوں کی گریڈنگ کے لیے مینوئل تیار کر لیا، پائلٹ ٹیسٹنگ کے لیے ماہرینِ صحت سے عملدرآمدکے لیے تجاویز طلب کرلی گئیں۔

سی ای او پی ایچ سی ڈاکٹر ثاقب عزیز کی زیرِصدارت اجلاس میں مینوئل کے باضابطہ اجراء سے قبل پائلٹ فیز میں آزمائشی نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ،سرکاری و نجی بڑے ہسپتالوں کی سینئر مینجمنٹ اجلاس میں شریک  ہوئی۔

راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان کے ہسپتالوں کے سربراہان اور  وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی  نے آن لائن شرکت  کی،

اس موقع پر ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کہا کہ  گریڈنگ فریم ورک بین الاقوامی تجربات اور مقامی زمینی حقائق کے مطابق تیارکیا گیا،مریضوں کو علاجگاہ کے انتخاب کے لیے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ میڈیکل ٹورزم کو فروغ دینے میں ہسپتال کی گریڈنگ اہم کردار ادا کرے گی،ڈائریکٹر پی ایچ سی ڈاکٹر مشتاق احمد نے گریڈنگ مینوئل پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی طبیعت خراب، ابوظہبی میں زیر علاج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں