1

آپریشن شعبان  کے دوران آج مزید 5  خارجیوں  کو جہنم واصل کر دیا گیا

(24نیوز) پاکستان آرمی، ایف سی بلوچستان اور پولیس کےمشترکہ “آپریشن شعبان”  کے دوران آج مزید 5  خارجیوں  کو جہنم واصل کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ آج   بھی سیکیورٹی  فورسز  کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری  ہیں۔ تازہ کارروائیوں کے دوران  مزید پانچ خارجیوں کے جہنم واصل ہونے کے بعد  آپریشن شعبان میں  جہنم واصل  ہونے  والوں کی  مجموعی تعداد 57 ہو گئی ہے۔

 پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 95 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

آپریشن شعبان میں شریک سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب تک بلوچستان کی دھرتی سے آخری دہشتگرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، تب تک یہ آپریشن شعبان اسی طرح پوری طاقت سے جاری رہے گا.

 کارروائی  زیارت میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد شروع کی گئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں