
(اویس کیانی)امریکی قونصلیٹ جنرل کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، وفد نے ای پی اے کنٹرول روم کا دورہ کیا، ماحولیاتی مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا، سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے امریکی وفد کا استقبال کیا، اس موقع پر صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وفد کو ای پی اے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نومبر 2024 میں لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا اب صورتحال بہتر ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ای پی اے کو اختیارات اور وسائل فراہم کیے، فصلوں کی باقیات کو نہ جلانے کے لئے سپر سیڈر لازمی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت آئی تو پورے پنجاب میں 250 سپر سیپر سیڈر موجود تھے، آج 7500 سپر سیڈر پنجاب کے کھیتوں میں کسان استعمال کر رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب نے 15000 سپر سیڈر کا ہدف مقرر کیا ہے،جس کی 60 فیصد قیمت کسان کو مریم نواز سموگ فری پنجاب سے دی جاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب میں دو سال میں کلائمٹ چینج پر تاریخی بجٹ دیا،وزیراعلی مریم نواز نے ماحولیات ، جنگلات اور وائلڈ لائف کے محکموں کو تاریخی فنڈز دیئے، یہ تمام محکمے دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی سے equipped ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان اور خطے کی پہلی کلائمیٹ چینج آبزرویٹری بنا رہی ہیں۔
امریکی قونصلیٹ جنرل کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے امریکی وفد کا استقبال کیا، صوبائی وزرا بھی موجود
وفد نے ای پی اے کنٹرول روم کا دورہ کیا، ماحولیاتی مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا
مریم اورنگزیب نے وفد کو ای پی اے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی pic.twitter.com/aZOylHXgnd
— Mian Iftikkhar Ramey (@Dunyanews_Lhr) July 11, 2026
سینئر وزیر نے کہا کہ کلائمیٹ آبزرویٹری موسمیاتی تغیر و تبدیلیوں اور ریزیلینٹ پنجاب کا ڈیٹا ہب ہو گا،پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی حکومت نے ماحولیات پہ اس طرح کام نہیں کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس پر ملک کی اور صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا،پنجاب بھر میں انڈسٹریل یونٹس کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے، ای پی اے کے تمام فیلڈ افسران اب باڈی کیم سے لیس ہیں۔
وفد کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب کے تمام بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکے ہیں،لاہور کے تمام موٹرویز، مالز اور ماڈل بازار پلاسٹک فری زونز ہیں،مرحلہ وار پنجاب کے تمام کمرشل بازاروں کو پلاسٹک فری بنایا جائے گا،تعمیراتی مقامات پر گرد و غبار کے کنٹرول کے لیے سخت اقدامات پر عملدارمد یقینی بنایا جا رہا ہے،قواعد کی خلاف ورزی پر روبو کال کے ذریعے افسران کو فوری آگاہی فراہم کی جاتی ہے، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ذریعے بھی آلودگی پھیلانے والے عناصر کی نگرانی ہو رہی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں صوبے بھر میں آن لائن ہیرنگ اور لائسنسنگ کا شفاف نظام متعارف کرویا گیا، ای پی اے کی تمام گاڑیوں اور افسران کی لائیو لوکیشن مانیٹر کی جا رہی ہے، ونڈ ڈائریکشن اور ہیٹ ویو کی صورتحال کی بھی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، وفد نے ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم سے لاہور کا لائیو AQI چیک کیا ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب اے کیو آئی موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ معلومات کی فراہمی یقینی بناتی ہے،اگلے سال تک 15 ہزار سے زائد سپر سیڈرز کسانوں کو فراہم کیے جائیں گے،ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم کے ذریعے گاڑیوں کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تجارتی معاہدہ پر مذاکرات میں پیش رفت