
(24نیوز)لاہور کے علاقے اچھرہ میں نجی ٹیوشن سینٹر میں بچی کی پراسرار موت واقع ہو گئی۔
اہلخانہ کا کہناتھا کہ ٹیوشن سینٹرل سے کال آئی بچی بے ہوش ہو گئی،سروسز ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹرز نے بچی کو مردہ قرار دیا۔
اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بچی ٹیوشن سینٹر میں ہی مردہ حالت میں پائی گئی،بچی کے گلے پر رسی کے نشانات ہیں۔
پولیس کے مطابق 10سال کی نعیمہ گھر سے ٹیوشن پڑھنے گئی تھی۔نعیمہ کی لاش ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے ملی، تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صبا حمید سے شادی کے 29 سال بعد طلاق کیوں ہوئی؟ وسیم عباس نے وجہ بتا دی