1

تہران سے لاہور آنے والی ایرانی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی

(سعید احمد)ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تہران سے لاہور آنے والی ایرانی ائیر لائن کی خصوصی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی ائیر لائن نے آج صبح لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا، تاہم ضروری اجازت نامہ نہ ملنے کی وجہ سے تہران سے پرواز ٹیک آف ہی نہ کر سکی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ایران سے آنے والی یہ پرواز ریگولر فلائٹ نہیں بلکہ خصوصی پرواز ہے، جس کے لیے وزارت خارجہ یا وزیر خارجہ کی اجازت درکار ہوتی ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے متعلقہ خط موصول ہو چکا ہے، تاہم وزارت خارجہ کی منظوری ملنے کے بعد ہی تہران سے آنے والی پرواز کو لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی بندرگاہ بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں