1

2 نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب گئے ریسکیو آپریشن جاری

(24 ںیوز) دریائے سندھ میں دو نوجوان ڈوب گئے،2 نوجوانوں کو بچانے کے لیے  ریسکیو آپریشن جاری ہے،ریسکیو 1122 کوہاٹ کی واٹر ریسکیو ٹیم دریائے سندھ میں ڈوبنے کے دو مختلف واقعات پر بیک وقت سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ تحصیل گمبٹ کے علاقے خوشحال گڑھ پل کے قریب پیش آیا، جہاں 14 سالہ عاقب، سکنہ جنڈپنجاب دریائے سندھ میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔ 
دوسرا واقعہ تحصیل گمبٹ کے علاقے چورلکی میں پیش آیا، جہاں 17 سالہ نوجوان حسنین سکنہ چورلکی دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں دونوں مقامات پر مسلسل سرچ آپریشن میں مصروف ہیں، آخری اطلاعات تک دونوں لاپتہ افراد کا سراغ نہیں مل سکا۔

یہ بھی پڑھیں :گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ ادا،فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں