
(24نیوز)سماعت سے محروم افراد کےبھی ڈرائیونگ لائسنس بنیں گے۔
سماعت سے محروم افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے قوانین میں اہم ترامیم تجویزکی گئی ہیں،40 ڈی بی تک سماعت سے محروم افراد کو ہیئرنگ ایڈ کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس دینے کی تجویزدی گئی ہے۔
سماعت سے محروم امیدوار کا ڈرائیونگ ٹیسٹ سائن لینگویج جاننے والے ایگزامینر یا مترجم کی موجودگی میں لیا جائےگا۔
40 ڈیسیبل سے زائد سماعتی کمی کی صورت میں منظور شدہ معاون ٹیکنالوجی کا استعمال لازمی قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے،سماعت سے محروم افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا ءاور تجدید پر فیس ختم کرنے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔
سماعت سے محروم ڈرائیورز کی گاڑیوں پر مخصوص شناختی اسٹیکر لگانا لازمی قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے،سماعت سے محروم افراد کو ایمبولینس، پولیس اور فائر بریگیڈ جیسی ایمرجنسی گاڑیاں چلانے کے لائسنس سے مستثنیٰ رکھنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ معذوری کی تعریف میں سماعت سے محروم افراد کو بھی شامل کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لیسکوافسران و ملازمین کے بجلی چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف
مجوزہ ترامیم کا مقصد خصوصی افراد کے لیے محفوظ، مساوی اور آسان ڈرائیونگ لائسنس نظام متعارف کرانا ہے،پنجاب اسمبلی میں پروونشل موٹر وہیکلز (فورتھ امینڈمنٹ) بل 2025 پیش کر دیا گیا ہے۔