3

  نارووال میں بھارتی ساختہ مارٹر گولا برآمد بڑا حادثہ ٹل گیا

( یاسر عرفات)نارووال کے  گاؤں لیسر کلاں میں بھارتی ساختہ مارٹر گولا برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی دیہاتیوں نے مشکوک گولہ دیکھتے ہی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مارٹر گولے کو ناکارہ بنا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

حکام کے مطابق برآمد ہونے والے مارٹر گولے کا وزن تقریباً ایک کلوگرام بتایا جا رہا ہے  ماہرین کے مطابق اگر یہ گولا پھٹ جاتا تو بڑے جانی و مالی نقصان کا خدشہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بادل برسنے کو تیار، شدید گرمی کے بعد موسم میں تبدیلی کی پیشگوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں