
(24 نیوز)چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب بچوں کے حقوق کے تحفظ کی جانب رواں دواں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی چیئرپرسن کی ہدایات پر ادارے نے رواں برس 6 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 279 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جبکہ 242 بچوں کو لواحقین کے حوالے کیا۔
چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پرخصوصی انسدادِ گداگری مہم اورریسکیو آپریشن کے دوران حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں بھکاری، گھر سے بھاگے ،گمشدہ، لاوارث، بے آسرا، نومولود اور دیگر بچے شامل تھے، بچوں کو دوران ریسکیوآپریشن شہرکے مختلف مقامات سےحفاظتی تحویل میں لیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم بچوں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی مہم بھی جاری رہی، شہر کے مصروف چوراہوں اور مارکیٹس میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران بھکاری مافیا کے خلاف 4 ایف آئی آر بھی درج کروائی گئیں۔بھکاری گھر سے بھاگے گمشدہ، تشدد کا شکار، لاوارث، بے آسرا بچے نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع دیں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی طبیعت خراب، ابوظہبی میں زیر علاج