1

مفتی تقی عثمانی کا کرپٹوکرنسی سے متعلق فتویٰ سامنے آگیا

(ویب ڈیسک)صدر وفاق المدارس العربیہ و دارالعلوم کراچی مفتی تقی عثمانی کا کرپٹو کرنسی سے متعلق فتویٰ سامنے آگیا۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ماہرین کی اب تک کی تحقیق اور رائے کے مطابق کرپٹوکرنسی مال نہیں ہے، بلکہ کھاتہ میں فرضی نمبروں کا اندراج ہے۔

صدر وفاق المدارس العربیہ و دارالعلوم کراچی کا مزید کہنا ہے کہ چاہے وہ یو ایس ڈی ٹی میں ہو یا کرپٹو ٹوکن کی صورت میں ہو اس لیے کرپٹوکرنسی سے خریدنا جائز نہیں ہے۔

مفتی تقی عثمانی کے بیٹے حسن عثمانی نے تصدیق کی ہے کہ کرپٹوکرنسی سے متعلق سامنے آنے والا فتویٰ مفتی تقی عثمانی کا ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہاسٹل میں قیام پذیر4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا،افسوسناک خبر آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں