1

کارگوطیارہ حادثہ؛پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ایئرلائن کا دفتر سیل کر دیا

(اشرف خان)پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کے ٹوایئرویز کا آفس سیل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کے ٹو کے کارگو طیارہ حادثے کے بعد پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے ایکشن لیتے ہوئےحادثے کی تحقیقات تک دفتری کام کو رکوا ہے ۔
واضح رہے کہ شارجہ سے کراچی آنے والاکے ٹو ایئرلائنز کا کارگو طیارہ اورماڑہ کےقریب سمندرمیں گرگیاتھا، حکام کے مطابق بوئنگ737 کو حادثہ نیوی گیشن سسٹم میں خرابی کے باعث پیش آیا،کارگو طیارے کوپائلٹ رضوان ادریس اور فیصل جتوئی اڑا رہے تھ،طیارے میں عملے کے5 افراد سوار تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:شارجہ سے کراچی آنیوالا کارگو طیارہ اورماڑہ کےقریب سمندرمیں گرا ،حکام کی تصدیق
 بوئنگ 737 کارگو طیارہ گزشتہ رات شارجہ سے کراچی آ رہا تھا کہ رات 9 بج کر 21 منٹ پر اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا، متعلقہ ادارے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ،فضائیہ اور مرچنٹ ویسل شریک ہیں،پاک بحریہ کے 2جہاز اور ایک اے ٹی آر طیارہ بھی سرچ آپریشن میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں