1

بڑی واردات!  اے ٹی ایم سے 98 لاکھ روپے چوری

(سیدتنویرنقوی )کھاریاں میں بینک آف پاکستان کی کینٹ برانچ میں نصب اے ٹی ایم مشین کو نامعلوم چور توڑ کر 98 لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے، تاہم آخری اطلاعات تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

  کینٹ  میں پیش آنے والی اس واردات کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یا اللہ رحم! بلوچستان میں زلزلہ،لوگ گھروں سے نکل آئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں