
(24 نیوز ) قصور میں حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں عرس کی تین روزہ تقریبات آج آخری روز میں داخل ہوگئیں، ملک بھر سے عقیدت مندوں کی دربار بابا بلھے شاہؒ پر حاضری کا سلسلہ جاری ہے۔
عرس کے آخری روز زائرین کی بڑی تعداد دربار بابا بلھے شاہؒ پہنچ گئی، جبکہ شہر بھر میں روحانی و عقیدتی ماحول اور زائرین میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
حضرت بابا بلھے شاہؒ کے عرس کے موقع پر آج مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے باعث دربار پر زائرین کی آمد میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے عقیدت مندوں کی جانب سے فاتحہ خوانی اور دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی!
عرس کی تقریبات کے آخری روز سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔






