
اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار کیرولین روڈریگز برکٹ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں پاکستان کا اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں سے غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوانین، بین الاقوامی معاہدوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا احترام یقینی بنایا جائے، جموں و کشمیر اور فلسطین، سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل اور مخلصانہ عملدرآمد ضروری ہے ،اقوام متحدہ کو ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مزید مؤثر بنایا جائے۔
اسحاق ڈارنے مزید کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں ضروری اصلاحات ناگزیر ہیں ،پاکستان کثیرالجہتی نظام کے فروغ اور مؤثر اقوام متحدہ کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
علاوہ ازیِں ، ملاقات میں اقوام متحدہ کو درپیش چیلنجز اور عالمی امور میں اس کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔






