30

پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ “آپریشن شعبان” جاری ،مزید 4 خارجی جہنم واصل

(احمد منصور) پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ “آپریشن شعبان” جاری ہے،سران ٹنگی میں تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 4 خارجیوں کوجہنم واصل کیاگیا،آپریشن شعبان میں جہنم واصل  ہونے  والوں کی  مجموعی تعداد  71 ہو گئی ہے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی  فورسزکی فتنہ الخوارج کے  کیخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہے،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی  کارروائیوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 

 سیکیورٹی  ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 109 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں،جہنم واصل خارجیوں کےقبضےسے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی  برآمدکرلیاگیا،برآمدہونےوالےاسلحے میں ایم فور رائفل، ایس ایم جیز، راکٹ لانچر ، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں  آپریشن شعبان جاری رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:   بنگلادیش میں طوفانی بارشیں،لینڈسلائیڈنگ، 44 افراد جاں بحق،متعدد لاپتہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں