9

بریانی کا دور ختم شادیوں میں اب میکڈونلڈ ملے گا

(24 نیوز)شادیوں میں کھانے کا مطلب اب صرف مہمانوں کے لیے ایک بڑا اور شاندار بوفے سجانا نہیں رہا، بھارت میں نئے جوڑے اپنی شادی کے مینیو میں ایسے کھانے بھی شامل کر رہے ہیں جو ان کی محبت، بچپن کی یادوں، پسندیدہ مقامات یا مشترکہ تجربات سے جڑے ہوتے ہیں اس وجہ سے بھارت میں اب روایتی پکوان شادیوں کا حصہ نہیں رہے بلکہ میگی اور میکڈونلڈز  شادی کھانوں کا حصہ ہیں۔

 بہت سے جوڑے صرف یہ نہیں دیکھ رہے کہ مینیو کتنا بڑا یا مہنگا ہے، بلکہ یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ اس میں ان کی اپنی زندگی اور پسند کی کتنی جھلک نظر آتی ہے، اس لئے بھارت میں اب ہر دوسری شادی میں فاسٹ فوڈ کھانے کی ٹیبلوں پر عام نظر آتا ہے۔

مزید پڑھیں:نیپال کے بعد اب بھارت کی باری؟

اگر کسی جوڑے کی محبت کی کہانی رات گئے ساتھ بیٹھ کر میگی کھانے سے جڑی ہو تو شادی میں میگی کا خصوصی کاؤنٹر ان کے لیے ایک یادگار اور دلچسپ انداز بن جاتا ہے۔

اسی طرح کچھ جوڑے اپنی پسندیدہ کافی شاپ یا ریسٹورنٹ کو شادی میں لانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ تقریب میں ان کی روزمرہ زندگی کی بھی ایک جھلک شامل ہو۔

ان مثالوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کھانے پینے کی پسند اب شادی کی ذاتی کہانی کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔

اسی طرح ایسے جوڑوں کے لیے جو ایک ساتھ میکڈونلڈز جاتے رہے ہوں، ہائی وے پر ڈرائیو تھرو کرتے ہوں یا محض اس کے کھانے کو پسند کرتے ہوں، شادی میں میکڈونلڈز شامل کرنا ان کی مشترکہ یادوں کو تقریب کا حصہ بنانے کا ایک غیر روایتی طریقہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں