10

ایران کا کویت،یو اے ای میں امریکی اڈوں ،ہائشگاہوں پر میزائلوں،ڈرونز سے حملہ

(24 نیوز )ایران کا کویت اور امارات میں امریکی اڈوں اور رہائشگاہوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ،ا حمد الجابر ایئر بیس میں سیٹلائٹ مواصلاتی نظام، آلات کے گوداموں اور امریکی لڑاکا طیاروں کے ہینگروں کو نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران امریکہ کشیدگی میں پھر اضافہ ہو گیا۔ایران نے کویت اور امارات میں امریکی اڈوں اور رہائشگاہوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ۔

ایرانی فوج کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں مواصلاتی نظام اور لڑاکا طیاروں کے ہینگروں کو نقصان پہنچا ،ایرانی فوج نے متحدہ عرب امارات میں المنہاد ایئر بیس پر امریکی فوج کے اہلکاروں کی رہائش گاہ اور ریڈار نظام کو نشانہ بنایا۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرول، ڈیزل مزید مہنگا ہو گا؟پریشان کن خبر آگئی !

ٹرمپ نے بدھ کے روز  کہا تھا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کی جانب سے تیار کیے جانے والے ’نئے سازوسامان‘ کو نشانہ بنایا ہے اور ضرورت پڑنے پر تہران کے خلاف مزید کارروائی کی جا سکتی ہے۔

 خطے میں جاری کشیدگی نے آبنائے ہرمز سے عالمی تجارتی جہازوں کی آمدورفت اور مشرق وسطیٰ سے تیل کی فراہمی کے حوالے سے خدشات بڑھا دیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں