
(24نیوز) ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل تھائی لینڈ کے ساتھ ناک آؤٹ میچ کھیلے گی۔ کیونکہ اس ایونٹ میں ٹیمیں آٹھ ہیں اور فارمیٹ ناک آؤٹ ہے، اس لئے پہلے میچ کو ہی کوارٹر فائنل کا درجہ دیا جا رہا ہے۔
دبئی میں آئی سی سی ٹی ویمنز ٹوینٹی ایشیا کپ میں بھارت سے بری طرح ہارنے کے بعد اب فاطمہ ثنا کی ٹیم جاپان مین ہونے والی ٹی ٹوینٹی ایشئین گیمز میں براہ راست کوارٹر فائنل میچ کھیل رہی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ کل 17 ستمبر سے جاپان کے شہر میں شروع ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے 13 ستمبر کو دبئی مین ختم ہونے والے ٹی ٹوینٹی ویمنز ایشیا کپ 2026 کا فائنل انڈیا ویمن نے جیتا تھا اور رنر اپ سری لنکا ویمن تھیں۔ پاکستان ویمن نے اندیا ویمن سے گروپ میچ ہارا تھا اور سیمی فائنل میں سری لنکا ویمن سے شکست کھائی تھی۔ البتہ تھائی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان ویمن نے دبئی میں اپنے گروپ میچ مین آسانی سے ہرا دیا تھا۔
اب ایشین گیمز 2026 (Aichi-Nagoya) کا آفیشل ویمنز ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جاپان کے کوروگی سپورٹس پارک میں شروع ہو رہا ہے۔
میچز کی تفصیل
???? ایشین گیمز ویمنز ٹی ٹوینٹی ایونٹ 17 ستمبر سے 22 ستمبر 2026 تک جاپان کے کوروگی اسپورٹس پارک میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں کُل 8 ٹیمیں براہِ راست ناک آؤٹ (کوارٹر فائنل) مرحلے سے کھیل رہی ہیں۔ اس فارمیٹ مین کسی بھی ٹیم کے حصہ میں
پاکستان کا میچ: پاکستان ویمنز ٹیم (کپتان فاطمہ ثناء) کا کوارٹر فائنل میچ کل (جمعرات، 17 ستمبر) تھائی لینڈ کے ساتھ ہو رہا ہے۔
دیگر کوارٹر فائنلز میں نگلہ دیش بمقابلہ چین (17 ستمبر) اور بھارت بمقابلہ جاپان (18 ستمبر)، سری لنکا بمقابلہ ملائیشیا (18 ستمبر) شامل ہیں۔
کوارٹر فائنل ہارنے والی ٹیموں کا کھیل ایک ہی میچ کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔ جیتنے والی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔ چار میں سے جو دو ٹیمین ہاریں گی ،و ہتیسری پوزیشن کے لئے آپس میں میچ کھیلیں گی۔
مردوں کا ٹی ٹوینیٹی ایشئین گیمز ایونٹ
اس ایونٹ کے بعد 24 ستمبر سے 3 اکتوبر 2026 تک اسی گراؤنڈ پر ایشین گیمز مینز (مردوں کا) ٹی ٹوینٹی ایونٹ شروع ہوگا جہاں پاکستان اور انڈیا کی مردوں کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
ہمارا مورال بلند ہے، فاطمہ ثنا کا بیان
پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم نے دبئی میں ہونے والے ٹی توینٹی ایشیا کپ مین اچھی کارکردگی نہین دکھائی تھی۔ تاہم اب جاپان مین ہونے والے میچ سے پہلے کیپٹن فاطمہ ثنا نے بیان دیا ہے کہ ہمارا موراک بلند ہے۔ پہلے میچ مین پاکستان ویمنز کا سامنا تھائی لینڈ کی اس ٹیم سے ہے جس کو انہوں نے دئی میں ہرا دیا تھا۔
دبئی ایونٹ کے بعد کیا تبدیل ہوا؟
دبئی میں ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کے اختتام (13 ستمبر) کے بعد اب جاپان میں ایشین گیمز کے لیے روانگی کے درمیان صرف 3 سے 4 دن کا وقفہ تھا، اس لیے اس مختصر وقت میں کسی معجزاتی یا زمینی آسمانی تبدیلی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیئے: حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے بعد جنگ خطرناک مرحلہ میں داخل ہو گئی، سعودی عرب کی حوثی ٹھکانوں پر ائیر سٹرائیکس






