شمالی ڈیرہ بگٹی میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریباً 50 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقے میں نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگانے کے لیے سروے جاری ہے، جبکہ تفصیلی رپورٹ اور مزید نقصانات کی معلومات کا انتظار ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور ریلیف کمشنر/ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غوریزئی* کی ہدایات پر متاثرہ آبادی کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات شروع کردیئے گئے.
*ڈائریکٹر ریلیف پی ڈی ایم اے عطا اللہ مینگل* کی جانب سے متاثرہ ضلع کے لیے امدادی سامان اور گھریلو ضروری اشیاء روانہ کردی گئی ہیں۔
دریں اثناء صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (پی ای او سی) پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے مسلسل قریبی رابطے میں رہے اور مقامی ضروریات کے مطابق ہر ممکن معاونت و سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔






