4

سینٹر آف ایکسیلنس محکمہ داخلہ بلوچستان اور پی پی اے ایف کے اشتراک سے کوئٹہ ہیں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس .

کوئٹہ، بلوچستان سینٹر آف ایکسیلنس محکمہ داخلہ بلوچستان اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) کے اشتراک سے کوئٹہ کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک اہم راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو اور اور وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کچی تھے، جبکہ حکومت بلوچستان کے مختلف محکموں کے افسران، متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں بلوچستان کو درپیش مختلف اہم امور، باہمی تعاون، اداروں کے درمیان روابط، سماجی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ حکومت، متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی کے درمیان مؤثر رابطہ، باہمی تعاون اور مشترکہ کاوشیں صوبے میں مثبت، دیرپا اور پائیدار اقدامات کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔کانفرنس کے دوران شرکاء کی جانب سے صوبے کی ترقی، سماجی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں، جبکہ متعلقہ اداروں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے عوامی مسائل کے مؤثر حل کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے بلوچستان میں پائیدار ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں