1

ہاکی ورلڈ کپ میں ٹیم کی شرمناک پرفارمنس لیکن عبدالرحمان کیلئے میجک سکل ایوارڈ

   (ویب ڈیسک)   پاکستان کے عبد الرحمان نے  مینز ہاکی ورلڈ کپ میں میجک سکل ایوارڈ حاسل کر لیا۔
  عبد الرحمن نے ویلز کے ساتھ میچ میں شاندار تھری ڈی سکلز کا مظاہرہ کیا تھا۔
فیڈریشن انٹریشنل ہاکی (ایف آئی ایچ) نے ورلڈ کپ میجک سکل ایوارڈز کا اعلان کردیا تو مینز کیٹیگری میں یہ ایواڈ عبدالرحمان کو ملاْ

 عبد الرحمان نے ویلز کے ساتھ میچ میں چار  کھلاڑیوں کو ڈاج کرکے گول  کیا تھا۔

ایوارڈ کیلئے 3کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے تھے جن میں جنوبی افریقہ  کے کینٹن میلویل اور فرانس کے کرٹی ایلٹ بھی شامل  تھے۔

ایوارڈ کا فیصلہ ہاکی فینز کے ووٹ سے ہوا۔ 

کینٹن میلویل کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی، میلویل کے گول  کو  39 فیصد ووٹس ملے جب کہ عبد الرحمان کے گول کو 44 فیصد ووٹس ملے۔

 ویمنز کیٹیگری میں بھارت کی گول کیپر  بیچو  دیوی کریبام نے ایوارڈ جیت لیا،  بیچو  دیوی نے انگلینڈ کے ساتھ  میچ کے آخری منٹ میں ایک امیزِنگ ریفلیکس  save کیا تھا۔

 بیچو دیوی کو مداحوں کے 52 فیصد ووٹ ملے۔

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کی پوزیشن از حد خراب تھی۔ ٹیم کی 12 ٹیموں میں  11 ویں پوزیشن رہی۔

ہاکی ورلڈ کپ  اگست میں بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کھیلا گیا تھا۔

 فائنل میں جرمنی نے اسپین کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔

خواتین کے فائنل میں ارجنٹینا نے نیدر لینڈز کے  ساتھ  پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ایک کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں