4

جوائنٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی

کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے ویژن کے مطابق شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں جوائنٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے انچارج علی رضا کی نگرانی میں ٹیم کی جانب سے جوائنٹ روڈ کے مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے، جبکہ سڑک اور فٹ پاتھوں پر قائم غیرقانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں

میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام کے مطابق جوائنٹ روڈ کو مکمل طور پر کلیئر ہونے تک تجاوزات کے خلاف کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائے گی تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری، شہریوں کی آمدورفت میں آسانی اور سڑک کے اطراف نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہری علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری و عوامی جگہوں کی بحالی کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں