کچھی ۔صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (PTA) بلوچستان وحید شریف عمرانی کی ہدایت اور ایس ایس پی کچھی غلام مرتضی بھٹو کی زیر نگرانی پی ٹی اے بلوچستان اور ٹریفک پولیس کچھی کی جانب سے کچھی سبی بائی پاس پر بغیر پرمٹ،غیر قانونی روٹ کے استعمال،اوورلوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئیکارروائی کے دوران مختلف گاڑیوں کے کاغذات، روٹ پرمٹ اور دیگر ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔اس دوران بغیر پرمٹ اور اوورلوڈنگ کی خلاف ورزی پر 26 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جبکہ متعدد گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کو آئندہ قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کرنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔کارروائی کے دوران 7 گاڑیوں کو بند کر دیا گیا۔حکام کے مطابق بعض مسافر گاڑیوں، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں میں مقررہ حد سے زائد لوڈنگ اور غیر قانونی روٹ استمعال کرنابھی پائی گئی، جس پر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔کارروائی ڈی ایس پی ٹریفک پولیس معاذ اللہ، اسسٹنٹ پی ٹی اے جان محمد اور ٹریفک پولیس کچی پر مشتمل ٹیم نے کی۔ ٹیم نے موقع پر گاڑیوں کے روٹ پرمٹ، رجسٹریشن، فٹنس اور دیگر ضروری دستاویزات کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ٹریفک پولیس اور پی ٹی اے بلوچستان کے حکام نے کہا کہ مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے مالکان و ڈرائیورز ٹریفک قوانین اور ٹرانسپورٹ کے ضوابط کی پابندی کریں، تاکہ سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور مسافروں و دیگر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔حکام نے واضح کیا کہ بغیر روٹ پرمٹ گاڑی چلانے، مقررہ حد سے زائد سامان لادنے اور غیر قانونی روٹ استمعال کرنے سمیت دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.
5






