گواد: محکمہ سماجی بہبود گوادر نے ضلع میں کام کرنے والی 25 غیر سرکاری تنظیموں، فلاحی اداروں اور سوسائٹیز کو معلوماتی پرفارما جمع نہ کرانے پر حتمی شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین روز کی آخری مہلت دے دی۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں مطلوبہ معلومات جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت بغیر کسی مزید نوٹس کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوادر کی جانب سے 18 ستمبر 2026 کو جاری نوٹس کے مطابق مذکورہ اداروں کو پہلے بھی 7 ستمبر تک معلوماتی پرفارما جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں حتمی شوکاز نوٹس حاصل کرنے والی 25 تنظیموں میں الخدمت فاؤنڈیشن گوادر، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن گوادر، یو این ڈی پی گوادر، یونیسیف ایجوکیشن گوادر، انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈیولپمنٹ (IFAD) گوادر، گوادر ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی (GEDS)، بلوچستان موٹر اسپورٹس ایسوسی ایشن، بلوچی میوزک پروموٹرز سوسائٹی، گوادر ویمنز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، پیشکان ایجوکیشن کلچر اینڈ سوشل آرگنائزیشن، روزن زالبول سوشل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر، تالوبند گیم کنزرویشن سوسائٹی، ابابگر کلمتی اکیڈمی گوادر، بلدیہ وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی، گوادر سول سوسائٹی، گوہر فاؤنڈیشن، جنز آرٹ اکیڈمی گوادر، لفٹ گوادر ویلفیئر آرگنائزیشن، ماہیکان چائلڈ فاؤنڈیشن، پسنی پریس کلب پسنی، ماں جی ڈرگ اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر، زاہد ڈرگ سینٹر پسنی، زمیک بلوچستان آرگنائزیشن، فیض رسان ویلفیئر آرگنائزیشن اور ہیلپنگ ہینڈز فاؤنڈیشن گوادر شامل ہیں محکمہ سماجی بہبود نے خبردار کیا ہے کہ تین روز میں پرفارما جمع نہ کرانے کی صورت میں بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اتھارٹی (BCRA) ایکٹ یا دیگر متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
3






