1

سعودی عرب :خوفناک ٹریفک حادثے ایک ہی خاندان کے 7افراد سمیت9جاں بحق

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 9 افرادجاں بحق ہو گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حادثہ العیون العقیر روڈ پر 2 گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث پیش آیا جس میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔

متوفیان میں سے 7 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جن میں والدین، 3بیٹے اور 2بیٹیاں  شامل ہیں جب کہ دوسری گاڑی میں سوار 2 نوجوان  بھی جان سے گئے۔

مشرقی صوبے کے محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا کہ ان کی ٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی، محکمے نے وضاحت کی کہ حادثے کی وجہ گاڑی کا اچانک مڑنا (یا سمت تبدیل کرنا) تھا، مزید برآں ضروری قانونی و انتظامی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے:عاصم افتخار

اطلاع ملنے پر سول ڈیفنس اور ہلالِ احمر کی خصوصی ریسکیو ٹیموں نے تباہ شدہ گاڑیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائی کی،اس حادثے کے نتیجے میں تمام متاثرین کی موت واقع ہو گئی۔

العقیر-العیون روڈ مشرقی صوبے کی ایک اہم شاہراہ ہے جو الاحساء گورنریٹ کے مختلف حصوں کو ساحلی علاقوں سے ملاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں