8

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا

(24 نیوز)انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا،فائنل لندن کے لارڈز گراونڈ میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک ناقابل شکست  رہی ہیں، آسٹریلوی ٹیم چھ بار یہ ٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر  فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 40 رنز سے ہرایا اور فائنل میں جگہ بنائی۔
 

یہ بھی پڑھیں :دورہ عمان کے لیے  قومی انڈر 21ہاکی ٹیم کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں