9

وفاقی حکومت کا سپورٹس ڈپلومیسی کی طرف بڑا قدم بھارتی والی بال ٹیم کو این او سی جاری

( روزینہ علی)وفاقی حکومت نے سپورٹس ڈپلومیسی کے فروغ کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے بھارتی والی بال ٹیم کو پاکستان آمد کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی ٹیم رواں ماہ اسلام آباد میں ہونے والی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ (کاوا) میں شرکت کرے گی، چیمپئن شپ 22 سے 29 جولائی تک منعقد ہوگی، جس کے لیے بھارت کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری یعقوب نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی ٹیم مقررہ وقت پر پاکستان پہنچے گی، ان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ٹو موٹر وے پر ٹال ٹیکس میں 7 فیصد اضافہ، نئی شرح نافذ

چوہدری یعقوب کے مطابق ایونٹ میں پاکستان، بھارت، قازقستان، نیپال، افغانستان، سری لنکا، کرغزستان سمیت دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی، چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں