
(ویب ڈیسک)قطرکی جانب سے امریکا کو تحفے میں دیئےگئے نئے ائیرفورس ون میں سکیورٹی خدشات کی رپورٹس پر ٹرمپ انتظامیہ نے کئی صحافیوں کیخلاف عدالتی کارروائی شروع کردی۔
’’نیویارک ٹائمز‘‘کے 4 صحافیوں کو عدالتی سمن جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے جیوری کے سامنے پیش ہو کر گواہی طلب کی گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے رپورٹنگ سے متعلق معاملےکی نگرانی ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کو سونپ دی ہے جس کیلئے ایف بی آئی ڈائریکٹر نے معاملے پر وائٹ ہاؤس میں 8 گھنٹے بھی گزارے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکیہ میں منعقدہونےوالے نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے نئے ائیرفورس ون میں گئے تھے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ سے انگلینڈ سفر کیلئے پرانے ائیرفورس ون طیارےکا استعمال کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کو غلط فیصلوں کی قیمت چکانی پڑ ے گی:امریکی وزیر دفاع
امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے آخری لمحات میں طیارہ خفیہ سروس کی سفارش پربدلا تھا،نئے طیارے میں مخصوص سکیورٹی اور انسداد دہش گردی اقدامات کی ٹیکنالوجی نہیں تھی،اس حوالے سے محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ہدف رپورٹر نہیں بلکہ وہ ہیں جنہوں نے خفیہ معلومات افشا کیں۔






