16

کوچ نے قومی ٹیم کی حقیقت آشکار کر دی

(24 نیوز)پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، تاہم عالمی معیار کی ٹیم بننے کے لیے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔

پاکستان ٹیم کےہیڈکوچ مائیک ہیسن نےاپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کو جدید وائٹ بال کرکٹ کے تقاضوں کو سمجھناہوگااوربدلتے ہوئےکھیل کےمطابق اپنی حکمت عملی اپناناہوگی۔

بڑےمیچزمیں بہترفیصلےکرنا ہی سب سےبڑی آزمائش ہے،کیونکہ اہم مواقع پر درست فیصلہ ہی کامیابی اور ناکامی میں فرق پیدا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ کا بہترین میچ؛ ارجنٹینا نے کیپ وردی کو 2-3 سے شکست دے کر اپنا تاج بچالیا

ہیڈکوچ کاکہنا تھاکہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں صرف تجربہ حاصل کرنےنہیں بلکہ ٹائٹل جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترےگی۔

انہو ں نے اس بات پربھی زوردیاکہ ورلڈکپ جیتنےکےلیےمستقل مزاجی انتہائی ضروری ہے۔

 جدیدٹی ٹونٹی کرکٹ میں آٹھویں اورنویں نمبرتک مضبوط بیٹنگ لائن ہوناناگزیرہےتاکہ ٹیم کسی بھی صورتحال میں جارحانہ انداز برقرار رکھ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں