3

ضلع کوئٹہ میں پولیو سے انکاری بچوں کی کوریج کے لیے خصوصی اقدامات جاری

کوئٹہ ۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر ضلع کوئٹہ میں پولیو سے انکاری بچوں کی کوریج کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ محمد یوسف ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر سریاب اور اسپیشل مجسٹریٹ سریاب نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر انکاری خاندانوں سے ملاقاتیں کیں۔اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے یونین کونسل احمد خانزئی اور انڈسٹریل زون جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ سریاب نے یونین کونسل پرکانی آباد میں والدین سے ملاقات کرکے انہیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر آمادہ کیا، جس کے نتیجے میں 13 انکاری بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ نے زرغون آباد اور کوتوال کے علاقوں میں انکاری گھروں کا دورہ کیا اور والدین کے تحفظات دور کرکے بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے۔افسران نے ہدایت کی کہ باقی ماندہ انکاری بچوں کو بھی مسلسل فالو اَپ اور کیچ اَپ کے ذریعے کور کیا جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے اور سو فیصد کوریج یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں