1

LPG کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی!

( ابوبکرشیخ)ملک میں سوئی گیس کے کم پریشر اور قلت کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ دوسری جانب ایل پی جی بھی مہنگی ہونے کے ساتھ کئی علاقوں میں مبینہ طور پر بلیک میں فروخت ہونے لگی ہے۔

شہریوں کے مطابق ایل پی جی کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے اور مختلف مارکیٹوں میں گیس 400 سے 430 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ سرکاری سطح پر ایل پی جی کی قیمت 241 روپے فی کلو مقرر ہے۔

صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ سوئی گیس کے بھاری بل بھی ادا کر رہے ہیں، لیکن کم پریشر اور قلت کے باعث کھانا پکانے کے لیے مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:برڈ فلو کی دستک۔۔۔۔!شہریوں کیلئے اہم خبر آ گئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سب سے زیادہ بوجھ سفید پوش طبقے پر پڑ رہا ہے، جن کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنایا جائے اور گیس کی فراہمی کے مسائل فوری حل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں