1

مشرق وسطیٰ میں شدید گرمی کی نئی لہر درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان  

(ویب ڈیسک )اماراتی محکمہ موسمیات نے متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطیٰ میں شدید گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی کردی۔

اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ سکتا ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی نئی لہر سے عراق، کویت، مشرقی سعودی عرب اور امارات کے صحرائی علاقے زیادہ متاثر ہوں گے تاہم فجیرہ سمیت امارات کے بعض مشرقی اور جنوبی علاقوں میں جمعرات تک بارش کا امکان بھی ہے جب کہ تیز ہواؤں اور گرد آلود موسم کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کینسر کی 9  جعلی ادویات پر فوری پابندی عائد!

اماراتی محکمہ موسمیات  نے مزید بتایا کہ  ابوظبی کے علاقے الشوامخ میں درجہ حرارت پہلے ہی 50 ڈگری سے تجاوز کر چکا ہے جب کہ کویت میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں