
(در نایاب)واسا لاہور نے شہر میں ہونے والی بارش کا تازہ ریکارڈ جاری کر دیا، جس کے مطابق مختلف علاقوں میں ہلکی سے موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔
واسا کے مطابق سب سے زیادہ 63.8 ملی میٹر بارش واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں ریکارڈ کی گئی، جبکہ مغلپورہ میں 53 ملی میٹر، شادی پورہ میں 55.8 ملی میٹر، مناواں میں 44.6 ملی میٹر اور جوہر ٹاؤن میں 43.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
دیگر علاقوں میں تاجپورہ میں 36 ملی میٹر، فرخ آباد 19.8 ملی میٹر، کاہنہ 19.2 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن 18.4 ملی میٹر، ایئرپورٹ 15 ملی میٹر، چوک ناخدا 15.8 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن 15 ملی میٹر، ڈیفنس روڈ 12.6 ملی میٹر، اپر مال 10 ملی میٹر، جیل روڈ 9 ملی میٹر، سگیاں 9.6 ملی میٹر، گلشن راوی 5.2 ملی میٹر، سمن آباد 4.4 ملی میٹر، لکشمی چوک 4 ملی میٹر اور پانی والا تالاب میں 3.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کینسر کی 9 جعلی ادویات پر فوری پابندی عائد!
واسا حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے عملہ متحرک ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔






