5

پسنی میں پٹرول کی قیمتوں کا بحران، ایک ہی شہر میں دو الگ نرخ، شہری انتظامیہ سے جواب مانگنے لگے

پسنی( رپورٹ / قمبر حسین ) پسنی میں پٹرول کی قیمتوں میں حیران کن فرق نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ایک ہی دن پٹرول کہیں 240 روپے فی لیٹر جبکہ کہیں 200 روپے فی لیٹر فروخت کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جس سے قیمتوں کے نظام پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پٹرول 200 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا سکتا ہے تو پھر بعض پمپوں اور فروخت کنندگان کی جانب سے 240 روپے وصول کرنے کی کیا وجہ ہے؟ عوام کا مطالبہ ہے کہ اس فرق کی فوری تحقیقات کی جائیں اور اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔

مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی مؤثر نگرانی نہ ہونے کے باعث قیمتوں میں من مانی جاری ہے، جبکہ صارفین روزانہ مختلف نرخ ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں پٹرول کی فروخت کا فوری جائزہ لیا جائے، قیمتوں میں یکسانیت یقینی بنائی جائے اور اگر کسی قسم کی بے ضابطگی موجود ہے تو اس کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں