
(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔
آج عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 4.2 فیصد کمی کے بعد 84 ڈالر فی بیرل تک گر گئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 5 فیصد کمی کے ساتھ 80 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
اس کے بعد کاروبار کے دوران مزید کمی دیکھنے میں آئی اور امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 78.97 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے، برطانوی تیل مزید سستا ہو کر 82.92 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کا مربن آئل بھی مزید سستا ہو گیا ہے جس کے فی بیرل سودے 80.08 ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اثر پاکستان میں بھی پڑتا ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردو بدل کیا جا رہا ہے۔
عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کی وجہ سے آج پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے میڈیکل گریجویشن کرنے والے پاکستانی طلبا کیلئے بُری خبر






