
(سفیررضا)الیکشن کمشنرآزاد کشمیرجسٹس(ر)غلام مصطفی مغل نے مظفرآباد ڈویژن کی 7 نشستوں کے نتائج کااعلان کر دیا ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد میں ٹرن آؤٹ کی شرح 54 فیصد رہی، ایل اے 25 سے شاہ غلام قادر ، ایل اے 26 سے پیپلزپارٹی کے میاں وحید ، ایل اے 29 سے پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان ، ایل اے 30 سے مسلم لیگ ن کے مصطفیٰ بشیر ، ایل اے 31 سے راجہ ثاقب مجید کامیاب ، ایل اے32 سےمسلم لیگ کے راجہ فاروق حیدرخان ، ایل اے 33 سے دیوان علی خان چغتائی کامیاب قرار پائے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہناتھا یہ نہیں کہا جا سکتا کہ لوگ حلف نہیں اٹھا سکتے، 2، 4 نشستیں نہیں ہیں تو نہیں کہا جا سکتا کہ اسمبلی مکمل نہیں، تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ حلقہ ایل۔اے 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر کل پولنگ ہوگی ۔حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد 1 میں بھی کل پولنگ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ملازمین کیلئےمفت بجلی یونٹس! عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا






