1

’کنگ بابر‘ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل دلچسپ اتفاق نے مداحوں کو محظوظ کر دیا

(ویب ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ایک دلچسپ تصویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی جسے کرکٹ شائقین خوب پسند کر رہے ہیں۔

وائرل تصویر میں ویسٹ انڈیز کے اوپنر برینڈن کنگ اور پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم ایک ساتھ کریز پر کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ برینڈن کی جرسی پر ان کا نام ’’ KING‘‘ جبکہ بابر اعظم کی جرسی پر ’’ BABAR ‘‘ درج ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کے ایک ہی فریم میں کھڑے ہونے سے جرسیوں پر لکھے الفاظ ملا کر ’’ KING BABAR ‘‘ (کنگ بابر) بنتا ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کے مداح انہیں محبت سے ’’ کنگ بابر‘‘ کے لقب سے پکارتے ہیں اسی وجہ سے یہ تصویر مداحوں کے لیے مزید دلچسپی کا باعث بن گئی۔

سوشل میڈیا پر شائقین اس منفرد اتفاق پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

کسی نے اسے ’’ پرفیکٹ فریم ‘‘ قرار دیا تو کسی نے کہا کہ ’’ آخرکار کنگ اور بابر ایک ہی تصویر میں آ گئے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹیسٹ :ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کیخلاف  پہلی اننگز میں آل آوٹ ، کتنے رنز بنا سکی ؟ جانیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں