
(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو پیغام میں آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ صاف و شفاف انتخابات نہیں تھے بلکہ دھاندلی، گولی، قاتل اور خونی انتخابات تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام حالات کے باوجود عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کو نو انتخابی نشستوں پر کامیاب کرایا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے اپیل کی کہ 4 اگست کو باذل نقوی اور جاوید ایوب کو مظفرآباد سے کامیاب بنائیں اور مسلم لیگ (ن) کی مبینہ سازش کو ناکام کریں۔
ان کا 10 اگست کو ضلع باغ (پونچھ ڈویژن) میں جلسہ عام کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پونچھ والوں! میں آ رہا ہوں، آپ اپنی تیاری کریں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمت نہیں ہارتی، پیچھے نہیں ہٹتی اور کبھی میدان نہیں چھوڑتی، کارکن بھرپور تیاری کریں۔
1/3 ????
میں کشمیر کے غیور، غیرت مند اور بہادر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جس بہادری اور دلیری کے ساتھ آپ نے مسلم لیگ ن کی دھونس، دھاندلی اور گولیوں کا مقابلہ کیا ۔۔ میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے شہادت قبول کی، ہمارے رکن قومی اسمبلی کے ہاتھ میں… pic.twitter.com/GCkp2yDmEV— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 3, 2026
یہ صاف و شفاف انتخابات نہیں تھے، یہ دھاندلی الیکشن تھے، یہ گولی الیکشن تھے، یہ قاتل الیکشن تھے، یہ خونی الیکشن تھے۔
اس سب کے باوجود آپ نے پاکستان پیپلزپارٹی کو نو انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے۔
میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں آپ سے چوری کی گئی ہیں، وہ انشاء اللہ تعالیٰ میں… pic.twitter.com/K2SC6n3WVK— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 3, 2026
ہماری حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کی جدوجہد جاری رہے گی اور یہ تحریک اب کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک محدود نہیں رہے گی۔
انشاء اللہ تعالیٰ حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کی تحریک کو میں پورے پاکستان میں چلاؤں گا۔
میرا مسلم لیگ نواز کے دوستوں کے لئے بس اتنا پیغام ہے… pic.twitter.com/DlgQcDGZdG— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 3, 2026
یہ بھی پڑھیں:عوام کی سنی گئی، حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان






