7

پونچھ ڈویژن میں دس اگست کو پولنگ تین جماعتوں اور بائیکاٹی قوت کا چار رُخا معرکہ

(وسیم عظمت)  آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے آخری مرحلہ میں پونچھ ڈویژن کے چار ضلعوں میں  گیارہ حلقوں میں پولنگ  10 اگست کو ہو گی۔ پونچھ ڈویژن میں دس اگست کو ہونے والی پولنگ، تین جماعتوں اور بائیکاٹی قوت کا چار رُخا معرکہ ہو گی۔

قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے اس مرحلہ میں پولنگ سٹیشنوں پر مقابلہ تین پارٹیوں کے درمیان ہے۔ پہلے دو مرحلوں میں  34 نشستیں  پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں یقسیم ہوئیں لیکن تیسرے مرحلے میں مسلم کانفرنس کو بھی قانون ساز اسمبلی میں نمائندگی ملنے کا قوی امکان ہے۔ چوتھی بائیکاٹی قوت کو اپنے حامیوں کو پولنگ سٹیشنوں سے دور رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔

پونچھ ڈویژن کی تمام 11 جنرل نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) نے تمام  گیارہ حلقوں میں امیدوار میدان میں اتارے ہیں، جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس (MC) نے پونچھ ڈویژن کی 7 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام نے اپنے امیدوار تو کئی حلقوں میں کھڑے کئے ہیں لیکن ان کو انتخابی مہم کے دوران ووٹروں کی توجہ نہیں ملی۔
10 اگست 2026ء کو ہونے والے تیسرے اور آخری مرحلے کے انتخابی دنگل کے لیے ان تینوں جماعتوں کے امیدواروں کا ضلع وار احوال 

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے ترمیمی شیڈول کے مطابق، 10 اگست 2026 کو تیسرے اور آخری مرحلے میں پونچھ ڈویژن کی کُل 11 جنرل نشستوں پر الیکشن (پولنگ) ہو گا۔
اس مرحلے کے مکمل ہوتے ہی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تمام 45 براہِ راست منتخب ہونے والی نشستوں کا انتخابی عمل مکمل ہو جائے گا۔

 
ضلع وار نشستوں کا جدول
 آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے تیسرے مرحلے (10 اگست 2026) کے لیے پونچھ ڈویژن کے چاروں اضلاع کی کُل 11 جنرل نشستوں کی ضلع وار تفصیل درج ذیل جدول میں موجود ہے.

 پونچھ ڈویژن میں سب سے زیادہ  آبادی اور سیاسی وزن ضلع پونچھ اور ضلع باغ کا ہے،  قانون ساز اسمبلی میں دونوں اضلاع کی 4, 4 نشستیں ہیں۔ یہ نشستیں قانون ساز اسمبلی میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں.
آبادی کے لحاظ سے ضلع حویلی پونچھ ڈویژن کا سب سے چھوٹا ضلع ہے۔ آبادی کم ہونے کی وجہ سے حویلی ضلع کاصرف ایک ہی حلقہ (LA-24) ہے.

تین دھڑوں کا معرکہ
 پہلے دو مراحل کی طرح پونچھ ڈویژن میں بھی تمام 11 نشستوں پر ن لیگ اور پی پی پی کے درمیان آمنے سامنے  مقابلہ نہیں ہے، دونوں جماعتوں نے کسی بھی نشست کو خالی نہیں چھوڑا۔  تاہم دو تہائی نشستوں پر مقابلہ تین پارٹیوں میں ہو گا اور وہاں نتیجہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔


مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان کی مسلم کانفرنس نے اپنے محدود ووٹ بینک کو بچانے کے لیے صرف ان 7 حلقوں پر توجہ مرکوز کی ہے جہاں ان کے   امیدوار یا دھڑے مضبوط پوزیشن میں ہیں، جبکہ 4 حلقوں پر انہوں نے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا۔

بائیکاٹی قوت کا ڈی ڈے

دس اگست تین سیاسی جماعتوں کے لئے تو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں جگہ حاصل کر کے ریاست کی حکومت بنانے اور انتظام و انصرام چلانے میں اپنا اپنا کردار حاصل کرنے کا معرکہ ہے لیکن یہ دن ہی راولا کوٹ اور کشمیر بھر میں الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والی بائیکاٹی قوت کی طاقت کا بھی امتحان ہے۔ اس بائیکاٹی طاقت کی وجہ سے الیکشن کو طے شدہ شیدول کے مطابق  27 جولائی کو ہمیشہ کی طرح ایک ہی دن کروانے کی بجائے کئی کئی روز کے وقفہ سے تین مرحلوں میں کروایا جا رہا ہے۔  الیکشن کے پہلے دو مرحلوں میں بائیکاٹی قوی کوئی کردار ادا نہیں کر سکی اور پولنگ معمول کے مطابق ہوئی۔ تیسرے مرحلہ میں خاص طور سے راولا کوٹ شہر اور کچھ دوسرے قصبوں میں بائیکاٹی قوت کا ڈی ڈے ہے۔ دس اگست کو وہ  کشمیری شہریوں کو پولنگ سٹیشنوں تک جانے سے نہ روک سکے تو آزاد کشمیر کے باقی علاقوں کی طرح پونچھ ڈویژن میں بھی ان کا کلاؤٹ ختم ہو جائے گا۔ 

الیکشن شیڈول آنے سے بھی پہلے راولا کوٹ میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنا دھرنا شروع کر دیا تھا اور کشمیر بھر سے اپنے حامیوں کو  راولا کوٹ بلوا لیا تھا۔ اب راولا کوت میں الیکشن ہو گا تو یہ انتظامیہ کے لئے امن و امان برقرار رکھنے کی آزامائش ہو گی، سیاسی جماعتوں کے لئے اپنے حامی ووٹروں کو پولنگ سٹیشنوں تک لانی کی آزمائش ہو گی اور بائیکاٹی قوت کے لئے اپنا گڑھ تصور کئے جانے والے شہر میں اپنی حمایت دکھانے کی آزمائش ہو گی۔ دس اگست کو پونگ سٹیشنوں پر آ گئے اور اچھا ٹرن آؤٹ سامنے آ گیا تو بائیکاٹی قوت کا بھی جماعت اسلامی اور جمعویت علما اسلام کی طرح صفایا ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے:  آزاد کشمیر کے الیکشن؛ پولنگ کے دوسرے مرحلہ میں قانون ساز اسمبلی کے رکن بننے والوں کا نوٹیفیکیشن 

یہ بھی پڑھیئے: آزاد کشمیر الیکشن میں جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام کاصفایا ہو گیا 

 
 

 

 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں