8

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نےنئےسٹوڈنٹس کی رجسٹریشن شروع کر دی

(بابر شہزاد تُرک ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے تعلیمی سیشن 2025-26 کیلئے  سٹوڈنٹس کی رجسٹریشن شروع کر دی۔

پی ایم ڈی سی نے تعلیمی سیشن 2025-26 کیلئے طلبہ رجسٹریشن پورٹل کو ایکٹو کر دیا۔  ادارہ نے سٹوڈنٹس کا مکمل ڈیٹا  تیس روز میں  پی ایم ڈی سی پورٹل پر اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دے دیا۔

تمام سرکاری  اور پرائیویٹ میڈیکل کالجوں اور  ڈینٹل کالجز کو  سٹوڈنٹس کا ریکارڈ پورٹل پر درج کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

پی ایم ڈی سی نے ہدایت کی ہے کہ کالج اپنے ہاں  داخلہ لینے والے سٹوڈنٹس کی تفصیلات 30 روز میں پورٹل پر  شامل کرائیں۔  متعلقہ  یونیورسٹیاں 45 روز میں طلبہ تفصیلات کی تصدیق کریں گی۔

یہ بھی پڑھیئے:  پونچھ ڈویژن میں دس اگست کو پولنگ، تین جماعتوں اور بائیکاٹی قوت کا چار رُخا معرکہ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں