12

صومالیہ کےوزیرِ دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال

(احمد منصور)جمہوریہ صومالیہ کے وزیرِ دفاع احمد معلم فقی کی زیرِ قیادت اعلیٰ سطحی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں صومالیہ کے وزیرِ دفاع نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات میں پاکستان اور صومالیہ نے دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا،مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عسکری روابط مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا،دونوں ممالک نے عسکری استعدادِ کار بڑھانے اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ 

صومالیہ کے وزیرِ دفاع نے پاکستان کی حمایت اور مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہاجبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کے سکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے صومالیہ کی ہر ممکن معاونت جاری رکھے گا۔ 

مزید برآں ، پاکستان اور صومالیہ نے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  1400 یورو ماہانہ وظیفہ؛جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباکیلئےسنہری موقع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں