7

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 (24نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا اعلان کردیا۔ 

 اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول میں 3 روپے 19 پیسے کمی کردی جبکہ ڈیزل 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستاکردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقررکردی گئی۔ 
 اوگرا نے 7اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : کبھی بھی شادی نہیں کروں گی، امیشا پٹیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں