
( اسامہ ملک )کراچی میں میر رضا علی کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکااورعدالتی حکم پر میر رضا کی قبر کشائی کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔
قبرکشائی سے قبل میڈیکل بورڈ کی تبدیلی پر میر رضا کے والدنے تشویش کااظہارکرتےہوئے نئے میڈیکل بورڈ پر عدم اعتماد کا اظہارکردیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج ہو گا،مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے
والد میر رضا علی کاکہناہے کہ قبر کشائی نہیں کرنے دیں گے، لاش سے سیمپل لینے کے بعد دوبارہ تدفین ہوگی،آٹھ رکنی بورڈ کو تبدیل کرکے پانچ رکنی کردیا گیاہے،پانچ رکنی بورڈ میں ڈاکٹر سمعیہ سید کےعلاوہ تمام ممبران تبدیل کردیئے گئے ہیں۔






