
(24 ںیوز )پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ طے پاگیا ، کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
دفاعی معاہدے کے مطابق تینوں مسلم ممالک کی قیادت نے’مکہ مشترکہ دفاعی معاہد‘پر دستخط کردیئے ہیں، ایک ملک کے خلاف جارحیت کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا ۔
دفاعی شعبے میں ہر سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے ، تینوں ممالک کے اجتماعی دفاع اور مشترکہ سلامتی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، معاہدے کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے گا،
مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان نے شرکت کی جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مکہ میں مہمانوں کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں :پاک حج ایپ کے ذریعے حج بکنگ کا نظام تبدیل کر دیا گیا






