7

جمعہ 28 اگست کو تعطیل کا اعلان

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جمعہ 28 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 28 اگست 2026 کو سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش (میلاد النبوی) کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

اس طرح سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین جن کی چھٹی ہفتہ اور اتوار کو ہوتی ہے ان کی جمعہ 28 اگست سے 30 اگست تک تین دن کی چھٹی ہوگی، تین دن چھٹی کے بعد ملازمین 31 اگست کو کام پر واپس آئیں گے۔

 دنیا بھر میں مسلمان 12 ربیع الاول کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت مناتے ہیں، پاکستان اور دیگر ممالک میں اس موقع پر نعت خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ :ٹریفک حادثے کے دوران 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 3 زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں