1

ایف آئی اے کا خیر پور میں بینظیرانکم سپورٹ سینٹر پر چھاپہ ، غیرقانونی کٹوتیوں پر ریکارڈ قبضے میں لے لیا

(24 نیوز)خیرپور کے علاقے گمبٹ میں بی آئی ایس پی مستحقین کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں پر  ایف آئی اے کرائم سرکل سکھر کی کارروائی، مبینہ طور پر رقوم کاٹنے والے کمیونیکیشن سینٹر پر چھاپہ مارا گیا۔ 

بی آئی ایس پی مستحقین نے الزام عائد کیا کہ ادائیگی کے دوران ایک ہزار سے پندرہ سو روپے تک غیر قانونی کٹوتی کی جاتی رہی ہے، ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران لاکھوں روپے نقد، ایچ بی ایل کنیکٹ ڈیوائسز، موبائل فون اور دیگر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

چھاپے کے دوران 6 لاکھ 23 ہزار 250 روپے نقد رقم برآمد کرلی گئی ، موقع پر موجود افراد نور احمد اور محسن رضا سے پوچھ گچھ، متعدد مستحقین کے ویڈیو بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔

 ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی شواہد میں دھوکہ دہی، امانت میں خیانت اور جعلسازی سمیت متعدد دفعات کے تحت جرم ثابت ہو نے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ،ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی قونصلیٹ جنرل کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ،مریم اورنگزیب نے بریفنگ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں