
(24نیوز) سرکاری ملازمین کی بیواؤں اور غیر شادی بیٹیوں کے لیے تاحیات پنشن کی سہولت دوبارہ بحال کر دی گئی۔
پنجاب میں مریم نواز شریف کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لواحقین کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بیواؤں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کے لیے تاحیات پنشن کی سہولت دوبارہ بحال کر دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے اس پالیسی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس سے پہلے گزشتہ۰ حکومت نےکسی ملازم کی وفات کے بعد ان کی بیوہ یا وارث بیٹی کے لیے پنشن کی مدت کم کر کے صرف 10 سال کر دی تھی۔
اب چیف منسٹر مریم کی حکومت نے اس 10 سالہ پینشن کی جگہ مرحوم سرکاری ملازموں کی بیواؤں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کے لیے تاحیات مالی معاونت کو یقینی بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف سینٹر آف ایمیننس نے عوامی مقبولیت کا ریکارڈ قائم کردیا
اب قانون میں ترمیم کے بعد پنشن کی ادائیگی اصولوں کے تحت کی جائے گی ، جس میں کہا گیا کہ سرکاری ملازموں کی وفات کے بعد ان کی بیوائیں اور غیر شادی شدہ بیٹیاں عمر بھر پنشن حاصل کرنے کی اہل ہوں گی۔ تاہم، اگر کسی سرکاری ملازم کی بیوہ دوسری شادی کر لیتی ہیں، تو ان کی پنشن روک دی جائے گی۔
اگر کسی متوفی سرکاری ملازم کی ایک سے زیادہ بیوائیں ہوں گی، تو پنشن کی رقم تمام بیواؤں میں برابر تقسیم کی جائے گی۔
یہ فیصلہ چیف منسٹر مریم کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا، جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے انتقال کے بعد ان کے اہلخانہ کو مستقل معاشی تحفظ فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پرھیں: مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، اپنی تباہ کن معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید