
(24 نیوز)برطانیہ میں لیبر پارٹی کی نئی قیادت کے لیے نامزدگیوں کا آغاز ہوگیا, لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق موجودہ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی جانب سے استعفے کے بعد قیادت کا انتخابی عمل شروع ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق اینڈی برنہم وزیرِ اعظم بننے کے مضبوط امیدوار قرار پائے ہیں, وہ اب تک لیبر قیادت کے واحد امیدوار ہیں, نامزدگیوں کا مرحلہ 15 جولائی تک جاری رہے گا۔
اینڈی برنہم کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے امکانات روشن ہیں, رپورٹ کے مطابق نئے رہنما کے انتخاب کے بعد برطانیہ کو نیا وزیرِ اعظم ملنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی طبیعت خراب، ابوظہبی میں زیر علاج